معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

سائرہ رضا کا انتقال
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کیلئے ہٹ ڈرامے لکھنے والی معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا انتقال کرگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: نصف شب بیت گئی، مگر مصر کے بازاروں میں ابھی تک ٹھیک ٹھاک رونق میل تھا، رقص گاہوں میں بیلے ڈانس کی مخصوص دھنیں بج رہی تھیں
دل کا دورہ اور دکھ کا اظہار
جیو نیوز کے مطابق سائرہ رضا کا انتقال گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے ہوا جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل کا فوری ایکشن، تلاشی کے نام پر معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر چاروں ڈولفن پولیس اہلکار معطل
مشہور ڈرامے
ان کے مشہور ڈراموں میں دل موم کا دیا، میرے ہم سفر اور انتقام جیسے دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ وہ جذباتی گہرائی، معاشرتی حقیقت اور کرداروں کی نفسیاتی پیچیدگی کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی ماہر تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاك فوج کی میزائل اسٹرائیک، ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی
بین الاقوامی شہرت
ان کے تحریر کردہ ڈرامے دل موم کا دیا اور میرے ہمسفر بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہوئے۔ ان کے حالیہ ڈرامے یحییٰ میں خوشحال خان اور مدیحہ امام نے مرکزی کردار نبھائے جسے جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا اور ناظرین کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی ملی۔
نقصان کا احساس
سائرہ رضا کی وفات کو مداحوں نے ادبی اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔