طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، وزیراعظم کا پیوٹن کے لیے خط پہنچایا

وزیراعظم کے معاون خصوصی کی ملاقات
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور وزیراعظم شہبازشریف کا صدر پیوٹن کے لیے خط بھی پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اپنے عاشق کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، شوہر نے اسی سے شادی کروادی
دوطرفہ تعاون کی گفتگو
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو وزیراعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا اور دو طرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی، کنیکٹیویٹی اور تجارت پر تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ٹی 10 لیگ کیلئے 8 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئے
جنوبی ایشیا کی صورتحال
معاون خصوصی طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ روکنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں ساؤتھ افریقہ نے 4 وکٹوں پر 185 رنز بنالیے
پاکستان اور روس کے تعلقات
اعلامیے کے مطابق، روسی وزیرخارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ انسداد دہشت گردی کے لیے مل کر کام کریں۔
ایس سی او کے فریم ورک میں تعاون
روسی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ روس ایس سی او کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔