پاکستان سے شکست، بھارتی چیفس آف ڈیفنس سٹاف عوام کو کرکٹ کی مثالوں سے تسلیاں دینے لگے

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی کرکٹ کی مثال
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پاکستان سے شکست کھانے اور جدید ترین رفال فائٹر طیاروں کی تباہی کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے عوام کو کرکٹ کی مثالوں کے ساتھ تسلیاں دینا شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راجپال یادو صحافی کے سوال پر مشتعل، کیمرا چھین کر توڑنے کی کوشش
جنرل انیل چوہان کا بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت جاتی ہے تو وکٹیں گرنے کا سوال نہیں اٹھتا، پیشہ ور فوجیوں پر نقصانات کا اثر نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کردیے ہیں، علامہ راجا ناصر عباس
لیکچر میں پیش کردہ معلومات
گزشتہ روز ایک خصوصی لیکچر دیتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پیشہ ور فوج عارضی نقصانات سے متاثر نہیں ہوتی کیونکہ مجموعی نتائج اس طرح کے دھچکے سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا لمبے چھکے ،چوکے مارنے اور تیز کھیلنے کیلئے سابق قومی کرکٹرکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
کرکٹ کی مثال کا استعمال
پونے کی ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی کے زیر اہتمام 'مستقبل کی جنگیں' پر ایک خصوصی لیکچر میں آپریشن سندور کے دوران بھارتی مسلح افواج کے نقصانات کے بارے میں پوچھے جانے پر جنرل چوہان نے کرکٹ میچ میں وکٹوں کے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ٹیم کو کسی بھی طریقے سے جیتنا ہے تو اس بارے میں کوئی سوال نہیں ہے کہ کتنی وکٹیں گری ہیں۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں طیارے گرانے کا اعتراف
یاد رہے کہ بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے چند روز قبل امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف کیا تھا تاہم انہوں نے تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تھا۔