ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ کا وہ خواب جو قاتل نے چکنا چور کردیا

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر کی ٹریجڈی
وفاقی دارلحکومت کے پوش علاقے میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے عمر حیات عرف کاکا نامی ٹک ٹاکر نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا
ثنا یوسف کی والدہ کی خواہش
اب ثنا یوسف کی والدہ کی وہ خواہش بھی سامنے آگئی جو انہوں نے اپنی بیٹی سے وابستہ کررکھی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر عثمان بٹ نے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل ایک معروف مال گئے تھے جہاں ثنا یوسف اور ان کی فیملی سے بھی ملاقات ہوئی۔ ثنا کی والدہ نے بیٹی کو ڈاکٹر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ثنا کا کہنا تھا کہ "ڈاکٹر بنوں گی لیکن اپنی ویڈیوز بھی جاری رکھوں گی۔"
خواب چکنا چور
عثمان بٹ کے مطابق اب جب قتل کی اطلاعات ملی ہیں تو یہی بات ذہن میں آئی کہ اس کی ماں نے کہا تھا کہ "ڈاکٹر بن کر چترال کے لوگوں کی مدد کرے گی" لیکن اس شخص نے ان کا خواب چکنا چور کردیا۔ ثنا یوسف کے ویڈیو مواد پر اعتراض نہیں کیا جاسکتا، وہ ہر طبقہ اور ہر عمر کے لوگ دیکھ سکتے تھے، کوئی قابل اعتراض مواد موجود نہیں تھا۔