کرپشن کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری

فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری افسران اور ڈیلرز کی ملی بھگت؟ شوگرملز کا تعلق صرف ایکس مل قیمت تک محدود، بازار میں چینی مہنگی ہے تو حکومت اس پر توجہ دے: ترجمان
عدالت میں عدم پیشی کا معاملہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، سابق وفاقی وزیر طلبی باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت کے جج خاور رشید نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی لیکن عمران خان کی جلد رہائی متوقع ہے یا نہیں؟ فیصل واوڈا کا تازہ بیان آگیا۔
مقدمے کی سماعت کی تاریخ
عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیدیا
عدالت کا غصہ اور سخت احکامات
دوران سماعت، چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔
مقدمے کی تفصیلات
مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے درج کیا تھا، مقدمے میں اراضی حصول کے لیے بھاری رشوت کا الزام ہے۔