بھارت میں ایک اور معروف یوٹیوبر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
بھارتی پولیس کی کارروائی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پولیس نے ایک اور یوٹیوبر کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلا دیئے
گرفتار یوٹیوبر کا پس منظر
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کے لیے جاسوسی اور رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دیرینہ دشنمنی پرفائرنگ، 3 افراد قتل
تفتیشی معلومات
بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیوتی کی گرفتاری کے بعد جسبیر سنگھ نے اپنے اور پاکستانی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کے تمام ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔ وہ 2020، 2021، اور 2024 میں تین مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ایران، اسرائیل تنازع پر اپنے مؤقف میں تبدیلی لاتے دکھائی دے رہے ہیں: برطانوی میڈیا کا دعویٰ
رابطے اور تعلقات
تفتیشی حکام نے الزام عائد کیا کہ جسبیر سنگھ کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا اور جسے حال ہی میں ہندوستان سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، جسبیر کا تعلق پاکستانی انٹیلیجنس آفیسر شاکر عرف جٹ رندھاوا سے بھی رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھ روز میں قلعہ تعمیر کرنے والا شخص جو اشاروں کی زبان میں انگریزوں کے خلاف فوج کی قیادت کرتا تھا
سرگرمیوں کی تفصیلات
بھارتی پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جسبیر سنگھ نے دانش کی دعوت پر دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی، جہاں اس نے پاکستانی اہلکاروں اور وی لاگرز سے ملاقات بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل بن گئے
برآمد شدہ ثبوت
پولیس کا کہنا ہے کہ جسبیر سنگھ کے قبضے سے برآمد کیے گئے الیکٹرانک آلات میں پاکستانی نمبرز پائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں زلزلے کے جھٹکے
مقدمے کی تفصیلات
موہالی میں اسپیشل آپریشن سیل میں جسبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس وسیع جاسوسی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے اور تمام ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔
حالیہ واقعے کا ذکر
واضح رہے کہ حال ہی میں یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔








