دہشتگردوں کے خلاف آئی ایس آئی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را مل کر کام کرے، بلاول بھٹو کی تجویز

بلاول بھٹو کی تجویز
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں چھیڑنے سے منع کرنے پر خاتون کو قتل کرنے والا گرفتار، نشان عبرت بنائیں گے : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی
اقوام متحدہ میں پریس کانفرنس
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی بیوی کے لیے تحفہ لانے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
امن کا حصول
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا ردِعمل ہوگا؟
یہ بھی پڑھیں: کرم: ٹل پاراچنار میں شاہراہ 74 ویں روز بھی بند
عالمی برادری کا کردار
صورتحال بگڑنے سے پہلے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے، بھارت دہشت گردی پر شور مچاتا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے خاتمے کے لیے کام نہیں کرتا۔
نریندر مودی کا تذکرہ
بلاول بھٹو زرداری نے نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آن لائن سستی کاپی قرار دیا۔