قتل کے بعد ثنا یوسف کے فالورز میں حیران کن اضافہ، تعداد تقریباً دوگنا ہوگئی
قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے ٹک ٹاک پر فالورز میں ان کی موت کے بعد حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ حج و عمرہ میں حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر تقریب، پاکستان حج مشن کو “ایکسی لینس ایوارڈ” سے نوازا گیا
فالورز کی تعداد میں اضافہ
قتل سے پہلے ثنا یوسف کے فالورز کی تعداد سات لاکھ سے کچھ زیادہ تھی لیکن ان کے قتل کے افسوسناک واقعے کے بعد فالورز کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے۔ اب ان کے فالورز کی تعداد دوگنا کے قریب بڑھ چکی ہے۔ اب ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 13 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت
ویور شپ میں اضافہ
ثنا یوسف کی ٹک ٹاک پر ویور شپ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اپنی زندگی میں ان کے ویوز ہزاروں میں ہوتے تھے لیکن قتل کے بعد ان کی لگ بھگ تمام ویڈیوز کے ویوز ملینز تک پہنچ چکے ہیں۔
قتل کا اثر اور لوگوں کی دلچسپی
ممکنہ طور پر فالورز اور ویور شپ میں اضافہ ثنا یوسف قتل کیس ہائی لائٹ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ پہلے جو لوگ انہیں نہیں بھی جانتے تھے، وہ بھی خبریں دیکھنے کے بعد ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی طرف گئے جس سے ویور شپ اور فالورز میں اضافہ ہوا۔









