جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا، کبھی پائیدار امن نہیں پا سکتا:وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا، وہ خود کبھی پائیدار امن نہیں پا سکتا۔ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔ جب بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جھک جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے پیوٹن کو فون کیا، بڑی خبر آگئی

غزہ میں انسانی المیہ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ غزہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں ننھی لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں ملبہ ہی نہیں، ہزاروں معصوم بچپن بھی دفن ہو گئے۔ کشمیر کی فضائیں اُن بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا۔ دنیا بھر کے جارحیت کے شکار بچوں کا المیہ انسانی تاریخ کا سیاہ رخ ہیں۔

بچوں کے حقوق کی حفاظت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بچے جنگوں میں ہی نہیں بلکہ حالت امن میں بھی بد قسمتی سے جارحیت کا شکار ہیں۔ پنجاب میں معصوم بچوں کو ہر قسم کے استحصال اور جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ نے پاکستان میں پہلی بار ”چائلڈ پروٹیکشن پالیسی‘‘کی منظوری دی ہے۔ پنجاب کا ہر ادارہ، ہر قانون اور ہر قدم بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح کے لئے ہم آہنگ ہے۔ جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا، وہ خود کبھی پائیدار امن نہیں پا سکتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...