وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی مونا خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

تعزیت کی تقریب
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، ’’انڈیپنڈنٹ اردو‘‘ سے وابستہ سینئر صحافی مونا خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے دفتر پہنچے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ جیل ملیر کراچی سے 200 سے زائد قیدی کس طرح فرار ہوئے؟ کیا بہانہ بنا کر انتظامیہ کو بے وقوف بنایا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔
وفاقی وزیر کا پیغام
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مونا خان کی والدہ کا انتقال بڑا سانحہ ہے، والدہ جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ والدہ کی دعا، شفقت اور محبت زندگی کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
حاضرین
اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔