ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)
آپ کو ان دنوں گھر اور بہن بھائیوں کے ساتھ سنبھل کر چلنا ہوگا کشیدگی کا امکان ہے اور وراثتی معاملے کو لے کر بھی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ غصہ نہیں کرنا ورنہ رشتے ٹوٹ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا: منیر اکرم
برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی نئے کام کے بارے میں سوچ رہے تھے وہ اب خود کو اس کے لئے تیار کر لیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو جلد اس کی ابتداءہو گی آج کا دن کچھ نئی خبر دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور عمران خان کی پارٹی کا قومی سربراہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، نجم سیٹھی
برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)
اب لوگوں کے بارے میں اب رائے تبدیل ہو گی۔ جن کو اپنا سمجھ رہے تھے وہ ہی خلاف ہوتے دکھائی دیں گے۔ اب الگ سے چلنا ہوگا، ایک ساتھ چلنا بے حد مشکل ہوتا جارہا ہے، تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)
آپ اپنے گھر کے بارے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس وقت ان کو آپ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ آپ کی توجہ بڑے مسائل پیدا ہونے سے بچانے میں بے حد مدد گار ثابت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: Brave and Devoted Political Activists
برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)
روز مرہ کے حوالے سے اللہ سے بڑی امید ہے کہ اچھی خبریں آئیں گی، مگر ابھی کسی حوالے سے پیسوں کی سخت ضرورت ہے جو پوری ہونا مشکل ہے جس کی وجہ سے ایک کام رک سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا
برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)
روزگار کے لئے سفر میں اب آسانیاں ہوں گی، ممکن ہے کہ موجودہ کام میں بھی تبدیلی آئے۔ مگر ابھی آپ خانگی مسائل کا شکار ہیں، اس سے جان چھوڑنا بے حد ضروری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جے 10 سی عالمی برآمدی منڈی میں ایف 16 کے مقابلے کیلئے تیار ہے، امریکی جریدہ
برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
اس وقت صحت کا خاص خیال رکھیں۔ ٹینشن لینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، آپ کو اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر دینا چاہئے، پھر دیکھیں کہ مسئلے کس طرح حل ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی سے اختلافات کی خبروں پر علی امین گنڈا پور نے خاموشی توڑ دی
برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
اللہ آپ کی تمام مشکلات آسان فرمائیں، مگر نیت کا عمل سب سے زیادہ ہے۔ اپنے معاملات پر غور کریں، اپنی غلطیوں کا احساس ہو جائے گا اور آپ کی اصلاح سب ٹھیک کر دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان میں اسرائیل کا حملہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)
لوگوں کی باتوں میں آکر فی الحال اپنی پوزیشن کو تبدیل نہ کریں۔ اگر ایسا کیا تو سخت پریشانی میں آ جائیں گے، جب ایسا کرنا ہوگا تو صورتحال بھی خودبخود بن جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہاکی نیشنز کپ: پاکستان آج سیمی فائنل میں فرانس کے مدمقابل
برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)
آج آپ کی ایک بڑی پریشانی کا کچھ حل تو نکل سکتا ہے اور بندش میں جکڑے ہوئے اب آزاد ہوں گے۔ آپ کو نماز کی پابندی کی سخت ضرورت ہے، لاپرواہی بہت زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا
برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)
بس کریں، اب معاملات کو دیکھیں۔ لاپرواہی اور اس موبائل نے آپ کو بہت خراب کیا ہے۔ آپ ایک اچھے وقت سے محروم ہو گئے ہیں، اب بھی باز نہ آئے تو کب آئیں گے۔
برج حوت (19 فروری سے 20 مارچ)
ایک ضرورت ان شاءاللہ آج کسی وقت ہی پوری ہونے کا امکان ہے۔ جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں، سات یوم کے اندر اس حوالے سے بڑی اچھی خبر سن لیں گے، ان شاءاللہ۔