وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا، حجاج کرام کی میدانِ عرفات آمد جاری
مناسکِ حج کی ادائیگی
مناسکِ حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات پہنچ رہے ہیں، جہاں آج حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر میری جان، مودی کی دھمکیوں پر پنجابی ٹپے
مسجد نمرہ میں خطبہ
مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عازمینِ حج مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سنیں گے، جو امامِ کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید دیں گے۔ خطبے کے بعد حجاج کرام نمازِ ظہر اور عصر کو قصر اور جمع کر کے ایک ساتھ ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے کینیڈا کو جدید ترین دفاعی سسٹم ’گولڈن ڈوم‘ کا حصہ بننے کیلئے انوکھی پیشکش کر دی۔
مزدلفہ کی روانگی
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد حجاج کرام عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان کے نیچے قیام کریں گے۔ اس دوران وہ رمیِ جمرات کے لیے کنکریاں بھی جمع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
منیٰ کی واپسی
نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام طلوعِ آفتاب کے ساتھ منیٰ واپس لوٹیں گے، جہاں بڑے شیطان (جمرہ عقبہ) کو سات کنکریاں مار کر رمیِ جمرات کریں گے۔ اس کے بعد قربانی کی جائے گی، حلق یا قصر کروایا جائے گا اور یوں احرام کھول دیا جائے گا.
انتظامات اور سیکیورٹی
حج کا یہ مرحلہ روحانی جوش و جذبے کے ساتھ مکمل عقیدت اور اہتمام سے ادا کیا جا رہا ہے، جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے سخت سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں۔








