دہشتگردی کی تحقیقات کے لیے پاک بھارت مشترکہ فورم بننا چاہیے: بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا بیان
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ فورم کا قیام ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امام حسینؓ کا پیغام ہر دور کے مظلوم کو حوصلہ دیتا اور ظالم کو للکارتا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں
چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پیلگام واقعے کے بعد یکطرفہ حملے کیے اور پاکستان کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن ہیں: گورنر پنجاب
پاکستان کا امن کا عزم
پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اشتعال پر جواب ضرور دے گا، شیری رحمان۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن صرف سفارتکاری اور بات چیت سے ممکن ہے، عالمی برادری کو پاک بھارت جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بھارت کے افغان سرزمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر محمود اشرفی
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کی یکطرفہ خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں، مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہے۔
دفاع کی ضرورت
پی پی کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے چھ بھارتی طیارے گرائے اور تمام کارروائیاں اپنے دفاع میں کیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں۔








