ٹک ٹاکرز کی ویڈیو لیک کیسے ہوتی ہے؟ معروف ٹک ٹاکر اریکا حق کا تہلکہ خیز انکشاف

اریکا حق کا ٹک ٹاکرز کے نازیبا ویڈیوز سے متعلق انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی ٹک ٹاکر اور ماڈل اریکا حق نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ کچھ ٹک ٹاکرز شہرت حاصل کرنے اور ویوز کی خاطر اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے
شہرت کی تلاش میں نازک تعلیمات
اریکا حق نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں معاشرے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے نہایت حساس اور نازک مسئلے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کےلیے کچھ ٹک ٹاکرز دانستہ اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کرتی یا کرواتی ہیں تاکہ میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: جے 10 سی عالمی برآمدی منڈی میں ایف 16 کے مقابلے کیلئے تیار ہے، امریکی جریدہ
پرانی ٹرینڈز کا خاتمہ اور نئے راستے
اریکا کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والی ٹک ٹاکرز کا مقصد محض یہ ہے کہ انھیں زیادہ سے زیادہ شہرت حاصل ہوسکے، کیونکہ اس سے پہلے کپلز کا ویڈیوز بنانے کا رواج تھا، جس سے شہرت حاصل ہوتی تھی مگر جب وہ ٹرینڈ ختم ہوا تو کچھ لڑکیوں نے شہرت کے نئے راستے اپنانے شروع کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی
وائرل ویڈیوز کا معمولی رجحان
انہوں نے واضح کیا کہ یہ روش ہرگز عام نہیں لیکن چند کیسز میں ضرور ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ ویڈیوز دانستہ طور پر وائرل کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دل چاہتا ہے بڑی ہو کر سی ایم بنوں
خود اعتمادی اور محتاط سوشل میڈیا صارف
انھوں نے مزید کہا کہ پہلے وہ سمجھتی تھیں کہ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے لیکن اب لگتا ہے کہ کچھ لڑکیاں خود ہی ایسا کر رہی ہیں، تاہم اکثریت کے ساتھ واقعی غلط ہوتا ہے۔ اریکا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کبھی کسی لڑکے کے ساتھ ویڈیوز نہیں بنائیں، اس لیے ان پر ویوز یا شہرت کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا۔
موجودہ صورت حال کا جائزہ
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں کئی ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، جن میں ٹک ٹاکر مناہل ملک، سجل ملک، سامعہ حجاب، امشا رحمان اور علیزہ سحر اور دیگر ٹک ٹاکرز کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔