آئی پی ایل میں آر سی بی کی جیت کا جشن، بنگلور میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے

نئی دہلی میں ہجوم کا واقعہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی پہلی بار فتح کا جشن منانے کے دوران ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں 2 مختلف مقامات پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
ہجوم بے قابو ہونے کا سبب
بھارتی میڈیا کے مطابق ہجوم اس وقت بے قابو ہوا جب شائقین کی بڑی تعداد ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئی جہاں کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد انکا جانشین کون ہو گا ؟ جانیے
ودھانا سودھا میں ہلاکتیں
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ 2 اموات ودھانا سودھا کے احاطے میں ہوئیں جہاں آر سی بی ٹیم وزیراعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کے لیے پہنچی تھی۔ ٹیم کے خیرمقدمی پروگرام کے موقع پر وہاں بھی بے قابو ہجوم کے باعث بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ہیں: ڈاکٹر شمشاد اختر
عینی شاہدین کی گواہی
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے باعث کئی افراد بے ہوش ہوگئے جبکہ موقع پر بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس زخمی اور بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کر رہی ہے۔
میٹرو اسٹیشنوں پر ہجوم
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دوران اسٹیڈیم کے قریب کئی میٹرو اسٹیشنز پر بھی غیر معمولی ہجوم دیکھا گیا جبکہ باؤرنگ اسپتال میں مسلسل ایمبولینسز زخمیوں کو لاتی اور پھر واپس اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہوتی رہیں۔
پولیس کی کوششیں
پولیس کا کہنا ہے کہ جشن منانے والے ہجوم کو منگل کی رات سے ہی قابو میں رکھنے کی کوششیں جاری تھیں۔