ٹک ٹاک نے نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

ٹک ٹاک کے نئے ٹولز کا تعارف
لاہور (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے نئے ٹولز متعارف کرائے جا رہے ہیں جو صارفین کو ان کی فار یو فیڈ پر مزید کنٹرول فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کا کرشمہ کپور اور سلمان خان سے متعلق بڑا انکشاف
بااختیار بنانے کا عزم
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ٹولز ٹک ٹاک صارفین کو بااختیار بنانے کے عزم کا حصہ ہیں، جن کا مقصد لوگوں کو ان کے پسندیدہ موضوعات پر مبنی ویڈیوز کو مزید گہرائی سے دریافت کرنے، ناپسندیدہ مواد کو محدود کرنے اور اس بات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دینا ہے کہ ایپ میں ویڈیو سجیشنز یا سفارشات کا نظام کیسے کام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ بوتل میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والا مالشی گرفتار
فار یو فیڈ کا اہم کردار
ٹک ٹاک کی فار یو فیڈ لوگوں کو اس مواد، کمیونٹیز اور کرییٹرز کے ساتھ جوڑتی ہے جنہیں وہ پسند کرتے ہیں۔ پاکستان میں اس فیڈ نے نئی نسل کے کرییٹرز اور کاروباری افراد کو اپنے ناظرین میں اضافہ کرنے اور کیرئیر کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں نایاب تیندوا شہری کی فائرنگ سے ہلاک، مقدمہ درج
نیا فیچر: مینج ٹاپکس
ٹک ٹاک مینج ٹاپکس کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے، جو صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی فیڈ میں کریٹیو آرٹس، سیاحت، فطرت اور کھیلوں سمیت 10 سے زائد مقبول زمروں سے متعلق ویڈیوز کی موجودگی کی تعداد کو ایڈجسٹ کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے دو دن پہلے لاپتہ ہونیوالے بچے کا تاحال سراغ نہ مل سکا
محتوا کی تشکیل میں کنٹرول
اگرچہ کسی موضوع سے متعلق مواد کو مکمل طور پر ہٹایا نہیں جائے گا، لیکن صارفین اپنی بدلتی دلچسپیوں کے مطابق ویڈیوز کی تعداد کو بہتر انداز میں کنٹرول کرسکیں گے اور ان موضوعات میں دلچسپی رکھنے والے کرییٹرز کو دریافت کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے
اسمارٹ کی ورڈ فلٹرز کا آغاز
ٹک ٹاک اسمارٹ کی ورڈ فلٹرز بھی متعارف کروا رہا ہے۔ یہ اے آئی پر مبنی ایک جدید ٹول ہے جو پہلے سے موجود کی ورڈ فلٹرز کو مزید مؤثر بناتا ہے اور جن کی مدد سے دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد الفاظ کو بلاک کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرینڈ ہیلتھ الائنس میں شامل 40 تنظیموں نے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند کر دیئے ، پنجاب حکومت کو کیا “دھمکی ” دیدی ؟ جانیے.
مزید کنٹرول: مترادف الفاظ
یہ نیا فیچر خودکار طور پر مترادف الفاظ اور متعلقہ اصطلاحات کو بھی شامل کرتا ہے، جس سے صارفین کو زیادہ کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے اپنے شہریوں کو امریکہ کا سفر کرنے سے روک دیا
توقعات اور بہتری
آنے والے مہینوں میں ٹک ٹاک کی ورڈ فلٹرز کی حد کو 100 سے بڑھا کر 200 الفاظ کر دیا جائے گا اور بلک ایڈیٹنگ جیسے فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے، تاکہ صارفین اپنی ترجیحات کو مزید آسانی سے منظم کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی، لیکن کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی
شفافیت میں اضافہ
شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹک ٹاک ایک تعلیمی رہنما بھی شائع کر رہا ہے جو فار یو فیڈ کو سمجھنے اور منظم کرنے کے لیے مختلف ٹولز اور مشوروں کو یکجا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے بہتر ہوتے تعلقات سے دونوں ممالک کے طلبہ کو کیا فوائد ملے؟
صارفین کی رہنمائی
یہ ٹک ٹاک کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد صارفین کو یہ سمجھنے میں مدد دینا ہے کہ فار یو فیڈ کس طرح کام کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26 کی تفصیل منظر عام پر، سرمایہ کاری کے شعبے میں کل ہدف 14.7 فیصد رکھنے کی تجویز
تعلیمی رہنما کی خصوصیات
اس تعلیمی رہنما میں وہ فیچرز بھی شامل ہیں جو یہ واضح کرتے ہیں کہ کسی ویڈیو کو آپ کی فیڈ میں کیوں تجویز کیا گیا اور ساتھ ہی ایسی تعلیمی ویڈیوز بھی شامل ہیں جنہیں دنیا بھر میں 18 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے.
ٹک ٹاک کے ترجمان کا بیان
ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'فار یو فیڈ ہی وہ چیز ہے جو ٹک ٹاک کو ایک منفرد جگہ بناتی ہے جہاں آپ اپنی پسندیدہ نئی دلچسپیاں تلاش کر سکتے ہیں یا ایک کامیاب کمیونٹی بنا سکتے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایسے ٹولز اور وسائل میں اضافہ کر رہے ہیں جو لوگوں کو محفوظ ماحول میں اپنے پسندیدہ کانٹنٹ، کرییٹرز اور مشاغل دریافت کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں'۔