سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
سٹاک مارکیٹ کا نیا سنگ میل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 50 سالہ شخص کے اندھے قتل کا معمہ حل، قاتلہ بیوی بیٹے سمیت گرفتار
ریکارڈ توڑنے کا لمحہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بجٹ سے قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 22 ہزار کی سطح کو عبور کر گیا۔ گزشتہ روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔
پچھلے دن کا کاروبار
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 21 ہزار 799 کی سطح پر بند ہوا تھا۔








