کوچ نے بابراعظم کو بڑی خوشخبری سنا دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی یقین دہانی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے سابق کپتان بابر اعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قومی ٹیم کے دروازے ان کے لیے بند نہیں ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں: فواد چودھری
ٹریننگ سیشن اور نئے کوچنگ اسٹاف کی ملاقات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے لیے لاہور میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا جس میں نئے کوچنگ اسٹاف سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان
بابر اعظم کی کردار پر بات چیت
ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کو یقین دلایا ہے کہ وہ بدستور ان کے پلانز کا حصہ ہیں، کسی بھی طرز میں ان پر قومی کرکٹ ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے، جب ضرورت ہوئی موقع دیا جائے گا۔ کوچ نے ان سے ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مشورے بھی لیے، ساتھ یہ بھی استفسار کیا کہ وہ کس طرز کی کرکٹ کھیل کر زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10،کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا
شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ملاقات
اسی طرح شاہین شاہ آفریدی سے بھی مائیک ہیسن کی الگ ملاقات میں بات چیت ہوئی۔ اسٹار بیٹر اور پیسر نے کوچ پر واضح کر دیا کہ وہ ریڈ اور وائٹ بال ہر فارمیٹ کے لئے دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال کا یوم ولادت جوش و خروش سے منایا گیا
دورہ بنگلا دیش کی تیاری
ذرائع نے بتایا کہ دورہ بنگلا دیش کے لئے بھی اسکواڈ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی شمولیت کا امکان معدوم لگنے لگا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ سمجھتی ہے کہ نئے کھلاڑی ہوم سیریز میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کر چکے ہیں اور مزید مواقع پانے کے حقدار ہیں۔ البتہ شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم کی واپسی کا امکان روشن لگتا ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا.
بنگلا دیش میں آنے والے میچز
یاد رہے کہ گرین شرٹس کو آئندہ ماہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ تاہم، ابھی تک میزبان بورڈ نے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔








