میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، ملزمان کو معاف کردیا ہے، دفاع میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کا عدالت میں بیان

تشدد کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، ملزمان کو معاف کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
عدالت میں پیشی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر تشدد کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ میں جیت کی خوشیاں مناتے لاہوریوں پر موسم بھی مہربان ہو گیا، شہر میں بارش اور ژالہ باری
نوجوان کا بیان
سدھیر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری غلطی تھی، میری موٹر سائیکل کار سے ٹکرائی، میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، ملزمان کو معاف کردیا ہے، مجھے کوئی اعتراض نہیں، عدالت جو فیصلہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی رہائی ہو جائے گی ، جمعیت علما اسلام ف کے رہنما کا بیان
سرکاری وکیل کی مخالفت
سرکاری وکیل نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، یہ دفعات قابل ضمانت نہیں ہیں۔
عدالت کا فیصلہ
درخواست ضمانت پر ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔