جنگ میں بھارت کا تماشہ، دنیا نے دیکھا، رافیل ایسے گرے جیسے چڑیا گرتی ہیں: مصدق ملک
بھارت کی روایتی جنگ میں ناکامی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے کہا ہے کہ روایتی جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ پوری دنیا نے تماشا دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت اسٹریٹجک تصادم کا خطرہ، وہ ایک قدم جس سے حالات نارمل ہوسکتے ہیں، الجزیرہ کی رپورٹ میں مشورہ دے دیا گیا
مصدق ملک کا بیان
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے دورے پر گئے پاکستانی وفد میں شامل وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں بھارتی رافیل ایسے گر رہے تھے جیسے چڑیا گرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاپوا نیو گنی کے وکٹ کیپر بلے باز کلپلنگ ڈوریگا کو خاتون پر حملہ کرکے موبائل فون چھیننے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی
پاکستان کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ روایتی جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ دنیا نے تماشا دیکھا۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے دنیا میں اپنی سبکی کرائی۔ پہلگام واقعے کے بعد ہم نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کہا، جس پر بھارت نے جنگ کرنے کی دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی
بھارتی ہتھیاروں کی خریداری
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہمارے پائلٹس اور ہماری ٹیکنالوجی نے مارا ہے۔ بھارت نے یہ تاثر دیا تھا کہ روایتی جنگ میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے، جبکہ وہ ہم سے سات گنا زیادہ اسلحہ دنیا سے خریدتا ہے۔
امریکی صدر کا کشمیر کا ذکر
انہوں نے مزید کہا کہ جب سے جنگ بندی ہوئی ہے، امریکی صدر 9 بار کشمیر کا ذکر کر چکے ہیں۔








