ٹام کروز کی مبینہ گرل فرینڈ کا پاکستان کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام

آنا ڈی آرماس کا پیغام
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سپر اسٹار ٹام کروز کی مبینہ گرل فرینڈ آنا ڈی آرماس نے اپنے آنے والے فلم "بیلرینا" کی ریلیز سے قبل پاکستان کے مداحوں کے لیے ایک خاص پیغام جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کوئی مذاق نہیں ہے، ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ہماری اپنی حفاظت کے لیے ہے، اسحاق ڈار
فلم "بیلرینا" کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم "بیلرینا" جان وک فرنچائز کی اگلی قسط ہے، جس کا مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کی اداکارہ آنا ڈی آرماس نے ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے ذریعے پاکستانی مداحوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے، جو پاکستان میں ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کی نمائندگی کرنے والا سرکاری ڈسٹری بیوٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
آنا کی ویڈیو پیغام
یہ بھی پڑھیں: ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات سے قبل اچانک زندہ ہوگیا
آنا کا پیغام
ویڈیو میں آنا خود اپنی فلم کا تعارف کراتی ہوئی نظر آتی ہیں اور پاکستانی مداحوں کو فلم دیکھنے کی دعوت دیتی ہیں۔ آنا کہتی ہیں، "ہیلو پاکستان، میں آنا ڈی آرماس ہوں، اور میری فلم بیلرینا جان وک فرنچائز کی اگلی قسط ہے۔ میں بے حد منتظر ہوں کہ آپ سب اسے دیکھیں گے۔ یہ فلم HKC انٹرٹینمنٹ کی جانب سے آپ کے لیے پیش کی گئی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ترکی سے بڑی خبر آگئی
سوشل میڈیا پر ردعمل
تاہم ہالی ووڈ اسٹار کا براہِ راست پیغام دیکھ کر جہاں ان کے بہت سے مداح خوش ہوئے وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کی صداقت پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے AI جنریٹڈ قرار دیا۔
فلم کا ریلیز کا شیڈول
یاد رہے کہ آنا ڈی آرمس کی فلم "بیلرینا" 6 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔