عیدالاضحیٰ سے قبل قیدیوں کے لیے خوشخبری، 90 دن کی سزا میں معافی کا اعلان
پنجاب حکومت کی جانب سے قیدیوں کے لیے خوشخبری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عیدالاضحیٰ سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا مسلمان ایک قوت، ایک جماعت اور ایک ہی امت ہے، مولانا فضل الرحمان کا ڈھاکہ میں خطاب
قیدیوں کی رہائی کے امکانات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں قید 450 قیدی اس خصوصی رعایت سے مستفید ہوں گے، جبکہ 270 قیدیوں کی رہائی ممکن ہو پائے گی جو عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: محسن نقوی
حکم نامے کی تفصیلات
حکم نامے کے مطابق سزا میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی گئی ہے۔ تاہم یہ رعایت مخصوص نوعیت کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کو نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گھٹنے کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، جلد صحتیاب ہو جاؤں گا اور اگلے ہفتے سے بولنگ شروع کر دوں گا، شاہین آفریدی
مخصوص قیدیوں کے لیے پابندیاں
واضح رہے کہ دہشت گردی، فرقہ واریت، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی اس رعایت سے مستفید نہیں ہونگے۔
اسی طرح جاسوسی، قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغوا کے مجرمان، مالی غبن، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزایافتہ قیدی بھی مستفید نہیں ہونگے۔
قیدیوں کی فلاح و بہبود
حکام کے مطابق یہ اقدام قیدیوں کی فلاح و بہبود اور عید کے موقع پر ان کی اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے。








