کوہلی کو پتہ تھا لوگ مررہے ہیں اسکے باوجود تقریب نہیں روکی گئی: سابق بھارتی کرکٹر پھٹ پڑے

ویرات کوہلی پر تنقید
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی 18 سالوں میں پہلی بار فتح کا جشن منانے کے دوران پیش آئے واقعے کے بعد ویرات کوہلی پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرخ بالوں والا بابا ممی کی شکل میں جگہ جگہ بھٹکتا پھر رہا تھا، مقبرے کے اندر کا ماحول کچھ ایسا تھا کہ ذرا سی سرگوشی بھی ہر طرف پھیل جاتی ہے.
جشن منانے کے مقام اور حادثہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں 2 مختلف مقامات پر پیش آیا جہاں جشن منانے کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی محکمہ خارجہ کے امریکہ میں مقیم 1350 سے زائد ملازمین کی برطرفی کا عمل شروع
ہجوم کے بے قابو ہونے کی وجہ
بھارتی میڈیا کے مطابق ہجوم اس وقت بے قابو ہوا جب شائقین کی بڑی تعداد ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئی جہاں کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں امن و امان سمیت اور بھی بہت سے مسائل ہیں، سلیم مانڈوی والا
سوشل میڈیا پر ردعمل
ویرات کوہلی نے وکٹری پریڈ مکمل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مرنے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا جس پر مداح بھڑک اٹھے اور انہیں وکٹری پریڈ جاری رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: جن کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
اتل وسان کی تنقید
سابق بھارتی کرکٹر اتل وسان نے بھی ویرات کوہلی کو وکٹری پریڈ جاری رکھوانے پر شدید ٹرول کیا اور الزام عائد کیا کہ کوہلی کو سانحے کا معلوم ہونے کے باوجود تقریب نہیں روکی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ سٹیڈیم کے باہر لوگ مر رہے ہیں اور اندر مبارکباد دی جارہی ہے۔
سیاستدانوں اور کارپوریٹ سیکٹر کی بے حسی
اتل وسان نے مزید کہا کہ سیاستدان بے رحم ہوسکتے ہیں اور اسی طرح کارپوریٹ سیکٹر بھی! انہیں کوئی پرواہ نہیں ہوتی ہے کیونکہ انہیں بیلنس شیٹ اور ریونیو دکھتا ہے۔