شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں حصہ کیوں نہیں لیا؟
قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی سیشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی سیشن کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گراؤنڈ ڈرلز میں حصہ نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑے اضافے کا امکان
شرکت کرنے والے کھلاڑی
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم تربیتی کیمپ کے دوسرے روز شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، مہران ممتاز، خرم شہزاد، حیدر علی، خواجہ نافع، محمد رضوان، بابراعظم اور احمد دانیال نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: زمیندار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر گائے کی ٹانگ توڑ دی
ہیڈ کوچ کی نگرانی
اس دوران ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کی نگرانی کی جبکہ محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
شاہین آفریدی کی غیر موجودگی
تربیتی سیشن کے دوران شاہین آفریدی نے گراؤنڈ ڈرلز میں حصہ نہیں لیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹائٹل جیتنے کے بعد فاسٹ بولر بیرون ملک چھٹیاں گزار رہے تھے، وہ تربیتی کیمپ اور ہیڈ کوچ سے ملاقات کیلئے آج ہی پہنچے تھے۔








