علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی نااہلی کیلئے درخواست
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا:ڈونلڈ ٹرمپ
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے فنڈ دینے کے معاملے پر علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لئے درخواست، ارسلان آفریدی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور ۔۔۔ علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان
دائر درخواست میں موقف
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے کا فنڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبائی کابینہ نے فنڈ دینے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، امن کمیٹی کے سربراہ زخمی
رشوت اور خیانت کا الزام
درخواست کے مطابق دوسرے صوبے کی بار ایسوسی ایشن کو فنڈ دینا رشوت کے زمرے میں آتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے کی امانت میں خیانت کی ہے، جبکہ صوبے کے فنڈ کو دوسرے صوبے میں استعمال ایمرجنسی یا کسی آفت کی صورت میں کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں، 9 افراد ہلاک
معاشی مسائل اور عوامی اعتماد
الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے کو پہلے ہی معاشی مشکلات کا سامنا ہے، اوپر سے صوبے کے خزانے سے فنڈ باہر استعمال ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اور اپنے مینڈیٹ و حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔
قانونی بنیاد
درخواست کے مطابق فنڈ کے استعمال سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین اور این ایف سی ایوارڈ موجود ہے۔ لہٰذا وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ کو صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔








