علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی نااہلی کیلئے درخواست
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فلائٹ شیڈول میں بہتری، 12 غیرملکی ایئرلائنز نے بھی پروازیں بحال کر دیں
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے فنڈ دینے کے معاملے پر علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لئے درخواست، ارسلان آفریدی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرل ون کورٹ یارڈ بحریہ ٹاؤن کی کنسٹرکشن کہاں تک پہنچی، یہ کب مکمل ہوگی اے بی ایس ڈیویلپرز نے اعلان کر دیا
دائر درخواست میں موقف
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے کا فنڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبائی کابینہ نے فنڈ دینے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 20 مزدور جاں بحق، 6 زخمی
رشوت اور خیانت کا الزام
درخواست کے مطابق دوسرے صوبے کی بار ایسوسی ایشن کو فنڈ دینا رشوت کے زمرے میں آتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے کی امانت میں خیانت کی ہے، جبکہ صوبے کے فنڈ کو دوسرے صوبے میں استعمال ایمرجنسی یا کسی آفت کی صورت میں کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
معاشی مسائل اور عوامی اعتماد
الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے کو پہلے ہی معاشی مشکلات کا سامنا ہے، اوپر سے صوبے کے خزانے سے فنڈ باہر استعمال ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اور اپنے مینڈیٹ و حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔
قانونی بنیاد
درخواست کے مطابق فنڈ کے استعمال سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین اور این ایف سی ایوارڈ موجود ہے۔ لہٰذا وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ کو صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔








