عدالت نے بچوں کی نازیبا ویڈیو کیس میں گرفتار ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ملتان: بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گرفتار

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر بیچنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی میگا کرپشن سکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات، لگژری گاڑیوں اور جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر، 25 ارب کے اثاثے منجمد، اہم گرفتاریاں متوقع۔

عدالتی کاروائی

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینئر سول جج کریمنل ڈویژن احسان صابر نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے ملزمان جنید اور عرفان کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ داروں کو ریلیف کے لیے بچت اسکیموں اور بینک ڈیپازٹ پر ٹیکس میں 2 فیصد اضافے پر غور

گرفتاری کی تفصیلات

ملزمان کو کوٹ ادو سے گرفتار کیا گیا، جن کی تحویل سے 10 بچے بھی بازیاب کروائے گئے۔ ملزمان بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک ویب پر اپ لوڈ کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس؛ وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019 پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس

ثبوت اور تحقیقات

گرفتار ملزموں کے موبائل فونز سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں، جن کے مطابق 50 سے زائد بچوں کا جنسی استحصال ہوا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ویڈیوز جرمن شخص کو فروخت کی گئیں، ملزمان سے ایک ہزار سے زائد پورن ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

مزید اقدامات

ملزموں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے عدالت سے اجازت لے لی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...