حافظ آباد زیادتی کیس کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
واقعہ کی تفصیلات
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کسوکی کی حدود میں شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم خاور مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کی نادرا موبائل ایپ تیار
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) حافظ آباد کی ٹیم نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مانگٹ اونچا کے قریب کارروائی کی، جہاں ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس دوران مرکزی ملزم خاور گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا اور اے ایف سی کی نگرانی میں ہونے والی پی ایف ایف کی کانگریس کے التوا کا فیصلہ
مقدمے کا اندراج
واقعے کے بعد تھانہ کسوکی پولیس نے سی سی ڈی کے سب انسپکٹر علی حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت، مزاحمت، مشترکہ نیت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان طے
گرفتاری کی کوششیں
سی سی ڈی کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ جوڑے کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ماضی کی گرفتاری
یاد رہے کہ چند روز قبل مانگٹ اونچا میں خاور عرف خاوراں اور اس کے ساتھیوں نے ایک شادی شدہ جوڑے کو اغوا کرنے کے بعد خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔








