حافظ آباد زیادتی کیس کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
واقعہ کی تفصیلات
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کسوکی کی حدود میں شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم خاور مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ناقص پراسکیوشن اور کمزور تفتیش کے باعث ملزمان بری ہونے لگے
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) حافظ آباد کی ٹیم نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مانگٹ اونچا کے قریب کارروائی کی، جہاں ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس دوران مرکزی ملزم خاور گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گفتگو کو انکی ہدایت کے مطابق بیان کرنا بہنوں کا فرض ہے، کوئی ان کو اس فرض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتا، سلمان اکرم راجا
مقدمے کا اندراج
واقعے کے بعد تھانہ کسوکی پولیس نے سی سی ڈی کے سب انسپکٹر علی حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت، مزاحمت، مشترکہ نیت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پولیس اور شہری کے تعلق کی نئی تشریح جاری کردی، ایس ایچ او کو بخدمت جناب لکھنا ممنوع قرار
گرفتاری کی کوششیں
سی سی ڈی کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ جوڑے کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ماضی کی گرفتاری
یاد رہے کہ چند روز قبل مانگٹ اونچا میں خاور عرف خاوراں اور اس کے ساتھیوں نے ایک شادی شدہ جوڑے کو اغوا کرنے کے بعد خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔








