جناح ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
مقدمے کی سماعت
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم پنجاب کے ہسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں، اپنا علاج باہر سے کراتی ہیں: بیرسٹر سیف
عدالت کا اظہارِ برہمی
’’جنگ‘‘ کے مطابق، دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی اور ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزمہ کے پیش نہ ہونے سے آج سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے، عالیہ حمزہ مقدمے کی 4 سماعتوں سے غیر حاضر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشاہدات کی بناء پر اس نتیجے پر پہنچے کہ یوتھ موومنٹ کے بیشتر عہدیداران اور کارکنان محب وطن لوگ ہیں اور قومی خدمت کے جذبات سے سرشار ہیں
ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا اور عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
کیس کی آئندہ سماعت
عدالت نے خدیجہ شاہ کی ایک سماعت کے لیے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔