ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی حوالے سے دن بدن بہتری کی طرف جانا چاہئے۔ اگر اس صورتحال میں بھی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تو پھر اپنے تمام معاملات کا ازسرِنو جائزہ لیں کہ کس جگہ غلطیاں ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ عرصہ دراز سے وراثت یا پراپرٹی کے کسی امور میں پھنسے ہوئے تھے، اب آزادی کی طرف جا رہے ہیں اور جن لوگوں نے ان دنوں روزگار پر توجہ دی، وہ مستقبل کو محفوظ بنا لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے ساحل سے 6 تارکین وطن کی لاشیں برآمد
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو چیک کرنا چاہئے کہ خود کے سارے معاملات۔ کسی جگہ کوئی مسئلہ تو ہے جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہا۔ اس وقت تو ستاروں کی چال اچھی ہے، خود کی کوئی غلطی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر نکالنے کو غلطی قرار دیدیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری میں بہتری آ سکتی ہے، تبادلے کا امکان بھی ہے اور جو لوگ اس کی تلاش میں ہیں، وہ حاصل بھی کر سکتے ہیں۔ آج کا دن تو بحکم اللہ ہر لحاظ سے اچھا ہی جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ ادو: تیز رفتار کار اور رکشہ کے درمیان تصادم، 4 جانیں ضائع
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی جگہ کوئی رکاوٹ محسوس ہو رہی ہے جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی۔ آپ اس کو توڑنے کی کوشش ضرور کریں۔ صدقہ خیرات اور نماز کی مدد سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ نے چاہا تو آج کا دن بڑا ہی اچھا ثابت ہو گا۔ آپ عرصہ دراز سے جن مشکلات کا شکار تھے، وہ آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ اب جلد ہی بہتری میں داخل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جو بھی مسئلہ تنگ کر رہا ہے، انشاءاللہ آج وہ ختم ہو جائے گا اور جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے، ان کیلئے بھی اچھی خبر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لورالائی واقعہ، احمد نورانی کی فواد چوہدری پر تنقید، صارف نے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورتحال میں خاطر خواہ بہتری کا امکان ہے، آپ آج جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے، اس کی کامیابی ملنے کا امکان اور مالی طور پر بھی کچھ فائدہ ملتا محسوس ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات: آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء جرح کیلئے طلب
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ نے جو بُرا وقت گزارہ ہے، اب اس کے ازالے کا دن آ گیا ہے۔ انشاءاللہ آپ کو بہت سے معاملات میں شاندار بہتری کا سلسلہ شروع ہو سکے گا اور آپ کی صحت بھی بہتری میں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کا قتل؛ ثابت ہوا کہ بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی ایران میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ عرصہ دراز سے مالی معاملات کو لے کر پریشانی کا شکار چلے آ رہے تھے، وہ اب تیزی سے بہتری میں داخل ہوں گے اور جس طرف امید لگائی تھی، وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قلعه عبداللہ میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک کے بعد ایک بہتری کی خبر ملنے کا امکان موجود ہے۔ بس نیت نیک رہی تو اور اب وہ کام بھی ہو جائے گا جو برسوں میں بھی نہ ہو سکا۔ آپ کی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج بھی ستارہ اُلٹی چال پر ہے، آپ جس بھی کام کو پکڑیں، ذرا سوچ سمجھ کر پکڑیں اور کوشش کریں کہ آج حسبِ توفیق صدقہ دے دیا جائے تاکہ کوئی مسئلہ تنگ نہ کر سکے۔