جناح ہاؤس حملہ کیس میں عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے
سماعت کا عمل
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے عالیہ حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریکٹروں درآمدی اور مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا
وارنٹ گرفتاری اور مچلکے منسوخی
عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فیض کی مشہور نظم ’ہم دیکھیں گے‘ گانا ’بغاوت‘ قرار، ایک تقریب کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج۔
حاضری معافی کی درخواست
عالیہ حمزہ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتاری کے خدشے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہونے پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔
اگلی سماعت کی تاریخ
عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے.