بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی امریکا کے اہم اراکین کانگریس سے ملاقاتیں

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی ملاقاتیں
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ اس ملاقات میں بلاول بھٹو نے پاک بھارت جنگ بندی میں غیر معمولی کردار اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر امریکی حکام اور ٹرمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اب تو جج تقرری کا اختیار جوڈیشل کمیشن کا ہے، جسٹس محمد علی مظہر
کانگریس کے اہم اراکین سے ملاقاتیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکا کے اہم اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی وفد نے چیئرمین امور خارجہ کمیٹی برائن ماسٹ، چیئرمین ذیلی کمیٹی امور خارجہ بل ہوزینگا، کانگریس مین بریڈ شرمین، گریگوری میکس سے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے ہدف دے دیا
تعلقات مضبوط کرنے پر گفتگو
اس موقع پر پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے، اقتصادی اور اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی اور جنوب ایشیا میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حرا مانی کا دلہن بن کر رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سینیٹرز کے ساتھ ملاقاتیں
پاکستانی وفد نے سینیٹرز جم بینکس، کرس وان ہولن اور سینیٹر کوری بوکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کیں۔
یہ بھی پڑھیں: شپ لانچ کے دوران حادثہ، شمالی کوریا نے تین اعلیٰ عہدیدار گرفتار کر لیے
مزید ملاقاتیں اور علاقائی امن
پاکستانی وفد نے کانگریس خارجہ امور ذیلی کمیٹی برائے جنوب اور وسط ایشیا سڈنی کملاگرڈو اور رکن کمیٹی برائے خارجہ امور رکن کانگریس ٹام کین جونیئر سے بھی ملاقات کی۔ جن دیگر اراکین کانگریس سے ملاقات کی گئی ان میں امریکی سینیٹر ایلیسا سلوٹکن اور کانگریس مین جان مولینار بھی شامل تھے۔ وفد نے علاقائی امن، بھارتی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کی موت، نیا پاپائے روم کون ہوگا؟ 4 نام سامنے آگئے
بھارتی اقدامات کے حوالے سے بلاول بھٹو کا بیان
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیے جانے کے بھارتی اقدامات کا نوٹس لیا جائے۔ سابق وزیر خارجہ نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ جارحیت کی بجائے ڈائیلاگ، ڈپلومیسی اور مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نکالا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگو میں بچوں میں پراسرار بیماری پھیلنے لگی، ڈبلیو ایچ او بھی پریشان، ماہرین بھیج دیے
جموں و کشمیر تنازعہ کا حل
پاکستانی وفد نے جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ حل اور مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے: نواز شریف
پاک امریکا تجارتی تعلقات
پاکستان اور امریکا کے تجارتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک امریکا تجارت دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری روابط اور عوام کی بہتری کے لیے پل ہے۔
امریکی کانگریس کی حمایت
امریکی کانگریس اراکین نے پاکستان کے اقتصادی استحکام اور امن کے اہداف کے لیے حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی اور معاشی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔