حکومت کا 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا اعلان
وفاقی وزیر کی اہم خبریں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے 5 سالہ منصوبے کے تحت 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشنوئی گینگ کے رکن سمیت 2 مطلوب بھارتی گینگسٹر گرفتار، کہاں سے کیسے اور کن جرائم میں پکڑا گیا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
پریس کانفرنس کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 13 ویں پانچ سالہ منصوبہ اور ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ کی تقریب میں چیف اکنامسٹ ڈاکٹر امتیاز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے 5 سالہ منصوبے کے تحت 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، ایران تعلقات میں نئے باب کا اضافہ، ’’آئی ٹی آئی ٹرین‘‘ جلد بحال کرنے پر اتفاق ہو گیا
معاشی اہداف
وفاقی وزیر احسن اقبال کے مطابق اگلے 5 برسوں میں ملکی معیشت کا حجم 600 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، 2029 تک وفاق کا ترقیاتی بجٹ 1700 ارب روپے جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2338 ارب روپے تک لے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ تدارک کیس؛ لاہور ہائیکورٹ کی ہفتے میں 4روز سکولز تک کھلے رکھنے کی تجویز
دانش یونیورسٹی کا قیام
احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خورد برد کی گئی 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنائیں گے۔
وزیراعظم کا فیصلہ
دوران پریس کانفرنس احسن اقبال نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے وصول ہونے والے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سے دانش یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔








