پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
عیدالاضحیٰ کے ایام میں ہیٹ ویو کا الرٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے ایام میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کی کمی
ریلیف کمشنر کی ہدایت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریلیف کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہیں۔ ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی آپ ڈیٹ
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 7 سے 12 جون تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ بتایا گیا ہے۔








