وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز

نئے مالی سال کا بجٹ
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ جمیل نے ’بیوی کو شوہر کی ماں بننے سے‘ متعلق بیان پر وضاحت دے دی
بجٹ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے 13 کروڑ 27 لاکھ روپے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان نے برٹش پاسپورٹ پر ویزا کے لیے درخواست دے دی ہے، علیمہ خان
شہید ملت بلڈنگ کی بحالی
شہید ملت بلڈنگ میں لفٹوں کی بحالی و تبدیلی کیلئے 5 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پیشگی تخمینہ
بجٹ دستاویز کے مطابق اس منصوبے پر 30 جون 2025 تک 18 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔