برطانوی شہری کی طبیعت خراب، دوحہ جانیوالی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے کے باعث اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: آباؤ اجداد کے ہمراہ 1947ء میں اِس ارض مقدس میں آ کر سجدہ ریز ہوئے، قربانیوں کی داستانیں نشان راہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں
پرواز کی تفصیلات
جیو نیوز نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور بدترین مالی بحران کا شکار، ملازمین کی ادویات بھی رک گئیں، چیئرمین غزالی سلیم بٹ اور پارلیمانی سیکریٹری کی موجیں جاری
ایمرجنسی طبی امداد
ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔ تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پرواز کی روانگی
بعد ازاں، پرواز دیگر مسافروں کو لے کر منزل کے لیے روانہ ہوگئی۔








