ارطغرل غازی کے مرکزی کردارآنگین آلتان نے دورہ پاکستان میں پیش آنیوالے دلچسپ واقعات بتا دیے
آنگین آلتان کا دورہ پاکستان
انقرہ (ویب ڈیسک) پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والے اداکار آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی جان بہت باغ و بہار انسان تھے،پیسے کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے ، میں نے انہیں اپنے برخوردار کی سفارش کی۔ کہنے لگے؛”میری فیس“
ترکی کا معروف اداکار
جیو نیوز کے مطابق آنگین آلتان دزیاتن ایک معروف ترک فلم اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی مشہور تاریخی سیریز ارطغرل غازی کے باعث پاکستان میں نام کمایا، جسے 2020 میں اردو ڈبنگ میں ریلیز کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چورنڈ اوورسیز فاؤنڈیشن کی طرف کلین پراجیکٹ کا افتتاح ہوگیا
پاکستان میں مقبولیت
ترک اداکار کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ اپنے مداحوں کی محبت کے خاطر کورونا وبا کے دوران انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں آنگین آلتان نے پاکستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے اسے دلچسپ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کی جنگ کو ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی کی یادیں
انہوں نے کراچی میں اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا پاکستان کا دورہ واقعی حیرت انگیز تھا، پاکستانی لوگ ارطغرل سیریز کو بہت پسند کرتے ہیں۔ میں ایک بار کووڈ کے دوران کراچی گیا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی اس وائرس پر یقین نہیں کرتا تھا، وہ کہتے رہے کہ یہ جھوٹ ہے اور اس سے کوئی نہیں مر رہا تھا اور حقیقت یہ ہے کہ وہاں کوئی مر بھی نہیں رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
دلچسپ تجربات
اداکار نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں ابھی پاکستان پہنچا تھا اور اپنے کمرے میں سامان کھول رہا تھا کہ اچانک 20 کے قریب لوگ کمرے میں داخل ہوگئے۔ میں نے کہا یہ میرا کمرہ ہے لیکن انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، آؤ ہم یہاں تصاویر کے لیے آئے ہیں۔
مسجد میں ہجوم
ایک اور قصہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کراچی کی ایک مشہور مسجد میں گیا اور امام سے ملاقات کر رہا تھا کہ اچانک مسجد لوگوں سے بھر گئی۔ تقریباً 4 ہزار کے قریب لوگ امڈ آئے، وہاں کوئی سکیورٹی نہیں تھی اور ہجوم اتنا زیادہ ہو گیا کہ نیشنل گارڈز کو اندر آ کر مجھے بچانا پڑا، میں حیران تھا لیکن سچ پوچھیں تو یہ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔








