رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن کے دوران ہلاکتیں، ایف آئی آر درج
 
			بھگدڑ کا واقعہ اور اس کی تحقیقات
نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رواں سیزن کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ سے مرنے والوں کا ذمہ دار فرنچائز کو قرار دیدیا گیا اور اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین مذہب کے مقدمات کے لیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ لکھوانے کے دوران وکلاء کی مسلسل مداخلت پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا برہمی کا اظہار
ہلاکتوں کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ 18 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز نے وکٹری پریڈ رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تاہم اس دوران بھگڈر مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا
پولیس کی کارروائیاں
ایکسپریس کے مطابق واقعہ میں ہلاک افراد کی اموات پر پولیس نے ایف آئی آر فرنچائز پر درج کرلی ہے۔ دوسری جانب ہلاکتوں کے بعد عوامی غم و غصہ کم کرنے کیلئے فرنچائز نے متاثرہ خاندانوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا بھی اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سویرا ندیم کے وزن میں کمی پر سنیتا مارشل اور روبینہ اشرف کا ردِعمل آگیا۔
انتظامیہ کی جانب سے نامزدگیاں
انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، بلکہ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی اور کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامی کمیٹی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا: عالیہ حمزہ
بی سی سی آئی کا موقف
ادھر معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے کہا کہ بنگلورو میں پیش آنے المناک واقعہ پر افسردہ ہیں، آئندہ اس طرح کی تقریبات کیلئے بڑا فیصلہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا برادری کی شناخت کو با اختیار بنانے کے لیے کراچی کے فریئر ہال میں دوسرے ٹرانسجینڈر فیسٹیول کا انعقاد
فرنچائز کا دفاع
بی سی سی آئی سیکریٹری نے واقعہ سے دامن چھڑاتے ہوئے کہا کہ فرنچائزز کی نجی تقریبات پر بھارتی بورڈ کا کوئی کنٹرول نہیں۔ اسی طرح انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) چیئرمین ارون دھومل نے بھی جان چھڑاتے ہوئے واقعہ کا ذمہ دار فرنچائز کو قرار دیدیا، ان کا کہنا تھا کہ فرنچائز کی وکٹری پریڈ کو کوئی علم نہیں تھا، تو ہمیں اس کا ذمہ دار کیسے ٹھہرایا جا سکتا ہے؟
معاملے کی سنگینی
انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ایک انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں، لیکن ہمیں کسی ایسی چیز کے لیے جوابدہ نہیں ٹھہرایا جا سکتا جس پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں تھا۔
 
				








 
  