وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اجلاس کے پس منظر
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس کا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع، تحریک انصاف کے 300 کارکن گرفتار
بجٹ میں تبدیلیاں
میڈیا رپورٹ کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ ارکان پارلیمان کو بھی خوب نوازا گیا ہے۔ تاہم، وفاقی پی ایس ڈی پی مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے لیے 60 دن کی ڈیڈ لائن کیا تھی، صدر ٹرمپ کس طرف اشارہ کر رہے ہیں؟
پارلیمنٹیرنز کی ترقیاتی اسکیمیں
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیرنز کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ 50 ارب سے بڑھا کر 70 ارب روپے کردیا گیا۔ خیبرپختوانخوا میں ضم اضلاع کیلئے مختص بجٹ میں 5 ارب روپے کی کٹوتی کرکے بجٹ 65 ارب 44 کروڑ روپے کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخوا پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیاں اور کم اجرت کا سامنا
علاقائی بجٹ کی تفصیلات
پنجاب کیلئے پی ایس ڈی پی میں حصہ 16 ارب سے کم کرکے 6 ارب کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں سے صرف 55 کروڑ ملیں گے، جبکہ سندھ کیلئے ترقیاتی بجٹ 47 ارب سے بڑھا کر 65 ارب کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کو دلجیت دوسانجھ کی فلم سے نکال دیا گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
تعلیمی اور صحت کے بجٹ میں تبدیلیاں
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ کٹوتی کرکے 39 ارب 48 کروڑ روپے کردیا گیا۔ قومی صحت کا بجٹ ایک ارب کی کٹوتی کے ساتھ 14 ارب 34 کروڑ رہ گیا، جبکہ پاور ڈویژن کا ترقیاتی بجٹ 13 ارب 78 کروڑ کی بڑی کٹوتی کے ساتھ 90 ارب 22 کروڑ روپے رہ گیا۔
دیگر وزارتوں کا بجٹ
ذرائع کے مطابق آئی ٹی کا بجٹ دو ارب 70 کروڑ روپے بڑھا کر 16 ارب 22 کروڑ کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا ترقیاتی بجٹ 10 ارب 90 کروڑ روپے بڑھا کر بارہ ارب 90 کروڑ روپے کردیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا بجٹ دو ارب کی کٹوتی کے ساتھ دو سو 26 ارب 98 کروڑ روپے رہ گیا ہے۔