لاہور: پسند کی شادی کے تنازع پر باپ بیٹا قتل

مقتول باپ بیٹے کی شناخت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں موٹرسائیکل سوار چار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پسند کی شادی پر ہونے والے تنازعہ کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شوہر نے سسرال میں تیز دھار آلے سے بیوی کی جان لے لی
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمان گھر میں گھس کر 45 سالہ سعید اور 22 سالہ شمشاد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مقتول شمشاد کے بھائی احسن کی پسند کی شادی پر تنازعہ کے باعث یہ واردات ہوئی۔ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے مذاکرات ، ایک اور کمپنی سے معاملات طے پا گئے
تحقیقات کا آغاز
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔