دھوکہ دہی سے سفر کرنے والی ۲ خواتین کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا
کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کی گرفتاری
کراچی (آئی این پی) کراچی ایئرپورٹ پر دھوکہ دہی سے سفر کرنے والی 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک خاتون اپنی بہن کے پاسپورٹ پر سفر کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 24 گھنٹے کے دوران قیمت 200 روپے کلو بڑھ گئی
گرفتاری کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے سفر کرنے والی 2 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر خواتین آسٹریا سے براستہ شارجہ پاکستان پہنچیں، ایک خاتون نے 2023 میں سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اپنی بہن کے پاسپورٹ پر سفر کیا۔
جانچ اور تجویز کردہ اقدامات
ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون مسافر کے پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی کا ریکارڈ سسٹم پر نہیں ہونا تصدیق ہوئی۔ ریکارڈ کے مطابق خاتون کی بہن کے پاسپورٹ پر ڈبل ڈپارچر کی تصدیق ہوئی۔ جعل سازی کی بنیاد پر دونوں خواتین کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔








