بنگلہ دیش میں اگلے سال اپریل میں عام انتخابات کا اعلان ہو گیا
بنگلہ دیش میں انتخابات کا اعلان
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں آئندہ سال ملک میں انتخابات کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیشن شو میں جویریہ سعود بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں
انتخابات کی تاریخ
قوم سے خطاب میں محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات اپریل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی میں بے گناہ 4 اینکر ڈرائیور قتل، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شدید مذمت
الیکشن کمیشن کا شیڈول
محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کا الیکشن کمیشن آنے والے دنوں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا ایپل اور میٹا پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ، ٹرمپ کی ناراضی کا خطرہ
عبوری حکومت کا مینڈیٹ
انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے مینڈیٹ پر ملک کا انتظام سنبھالا تھا اور آئندہ عید الفطر تک ملک میں انصاف اور اصلاحات کے حوالے سے قابل قبول حد تک کام مکمل ہوچکا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی
ماضی کی پیشگوئی
محمد یونس اس سے قبل متعدد مرتبہ یہ کہتے رہے ہیں کہ بنگلا دیش میں انتخابات دسمبر 2025 سے جون 2026 کے درمیان کروائے جاسکتے ہیں۔
وزیر اعظم کی صورتحال
خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں رواں سال اگست میں پرتشدد عوامی انقلاب کے بعد وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلہ دیش کا عبوری سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔








