عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے، نواز شریف

نواز شریف کا عید کے دن بیان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارت سے جنگ جیتی، عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔ نواز شریف نے لندن میں نماز عید ادا کی اور اس کے بعد ن لیگ کے کارکنوں سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
پاکستان کی درست سمت
اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے اور شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی اور سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔ آرمی چیف نے بھارت کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر ہمیشہ سے نیلے نہیں تھے بلکہ اربوں سال پہلے کیسے دکھائی دیتے تھے؟ سائنسدانوں کا نئی تحقیق میں انکشاف
پنجاب کی حکمت عملی
پنجاب کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیے۔ وہ پنجاب عوام کی بہتری کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں اور سمبڑیال میں بڑے مارجن سے فتح حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
جنرل عاصم منیر کی ترقی
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔ آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو یہ ترقی ملی جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی.