سعد رفیق تسلی بخش میڈیکل رپورٹ پر ڈسچارج

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ میں باقاعدہ اسٹوڈیو بنا کر چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار
ہسپتال کی منتقلی
نجی ٹی وی دنیانیوز کے ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو پنجاب کارڈیالوجی شفٹ کردیا گیا اور ان کے تمام ٹیسٹ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وادیٔ بولان کی سرنگیں دنیا بھر میں مشہور اورحیران کر دینے والی ہیں،جناتی قسم کا کوئی پہاڑ یکدم سامنے آن کھڑا ہوتا، جس سے منہ پھیرنا مشکل ہو جاتا
صحت میں بہتری
ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت میں بہتری پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ان کی دل کی دھڑکن تیز ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔
تشخیصی نتائج
پروفیسر بلال محی الدین نے مزید بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں، انہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے جبکہ ذہنی سکون اور آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔