چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلہ چلی میں
ڈیوگو ڈی الماگرو (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بعض اوقات آپ کو خود بھی یہ علم نہیں ہوتا کہ دوسروں کی طرف سے اظہار ہمدردی پر مبنی رویہ آپ کے احساس کمتری کی واضح علامت ہے
زلزلے کی شدت اور وقت
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج چلی کے شمالی ساحل کے قریب 6.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی 76.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میرے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم میں بہتری آئی ، مائیک ہیسن
زلزلے کا مرکز
''جنگ'' کے مطابق زلزلے کا مرکز اٹاکاما ریجن کے صوبے چانیارال میں، چلی کے شہر ڈیاگو ڈی الماگرو سے 52 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امدادی کارروائیاں
زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور امریکی سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔








