ٹیکس تنازعہ، سری لنکن بورڈ اور کرکٹرز میں معاملات طے پا گئے
سری لنکن کرکٹرز کے ٹیکس تنازع کا حل
لاہور (آئی این پی) سری لنکن کرکٹرز اور حکام کے درمیان ٹیکس تنازع کا عبوری معاہدہ طے پاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل
تنازع کی پس منظر
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ میں مینز اور ویمنز کرکٹرز کی جانب سے بورڈ اور ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے درمیان انکم ٹیکس تنازع کے خلاف ثالثی عدالت میں اپیل کی گئی تھی۔ کھلاڑیوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ بورڈ کے ملازم نہیں بلکہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں، اسی ضمن میں ان سے ٹیکس لیا جائے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کی لیگل ٹیم نے بھی اس موقف کی تائید کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء چوک نے صدر حسنی مبارک کیخلاف شاندار انقلاب کے حوالے سے مقبولیت حاصل کی،یہاں لاکھوں لوگوں نے دھرنا دیا اور شہید ہوئے.
اٹارنی جنرل کا موقف
اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے دلیل دی گئی کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کے بعد ان کھلاڑیوں کو بورڈ کا ملازم ہی تصور کیا جائے گا۔
عبوری معاہدہ
گزشتہ روز سماعت کے موقع پر حکام اور کرکٹرز میں عارضی تصفیہ ہوا، جس کے تحت پلیئرز سے جون کے ماہ سے ایڈوانس پرسنل انکم ٹیکس لیا جائے گا۔ اسی طرح گزشتہ 2 مالی سال کے واجبات کا معاملہ کیس کا فیصلہ سامنے آنے تک موخر رہے گا۔








