بھارت نے پانی بند کیا تو جنگ ہوگی، وہ جنگ آخری ہوگی: پیر پگارا

پیر پگارا کا بیان
خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر پگارا نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ردعمل کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا، تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں: وزیراعظم
افواج پاکستان کی کامیابیاں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خیرپور میں درگاہ شریف پیر جوگوٹھ میں حر جماعت سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو مثالی کامیابیوں پر عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتا ہوں، افواج پاکستان نے بھارت کو سبق سکھایا جو اس کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، رافیل طیارے بنانے والے ملک فرانس کا بیان بھی آگیا
بھارت کے خلاف سخت پیغام
خطاب میں پیر پگارا نے کہا کہ پاک فوج کا جواب بھارت کو عمر بھر یاد رہے گا۔ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو جنگ ہوگی، اور وہ جنگ آخری ہوگی، اس کے بعد بھارت جنگ کے قابل نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد کی وادی جہلم میں اسکول وین کو حادثہ، ڈرائیور اور 25 سے زائد بچے زخمی
ملکی قیادت کے مسائل
پیر پگارا نے کہا کہ ملک میں قومی سطح کا کوئی لیڈر نہیں جو صوبوں کو سنبھال سکے، پاک فوج نے ہی اب تک ملک کو سنبھالا ہے، آئندہ بھی پاک فوج ہی سنبھالے گی۔
تعلیم پر زور
ان کا مزید کہنا تھا کہ حر جماعت کے افراد اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، حر جماعت کے افراد اپنی اولاد کو پڑھا رہے ہیں جس پر ان کو خوشی ہو رہی ہے۔