فیصل آباد میں عید کے روز افسوسناک واقعہ، دیرینہ رنجش نے 3 افراد کی جان لے لی
مبینہ تہرے قتل کی ہولناک واردات
فیصل آباد (ویب ڈیسک) عیدالاضحیٰ کے روز چک جھمرہ میں دیرینہ رنجش پر مبینہ طور پر تہرے قتل کی ہولناک واردات پیش آئی، جس میں تین افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پامی نے بی ڈی ایس پروگرام کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا، سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت پر زور
واقعے کی تفصیلات
ایکسپریس نیو زکے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے تھانہ جھمرہ کی حدود میں واقع 161 رب نیپالکہ میں صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان لائیرز کونسل کا اجلاس افغانستان اور سوڈان میں دہشت گردی، فضائی حدود کی خلاف ورزی اور کروز میزائل پھینکنے پر سخت احتجاج اور مذمت کرتا ہے
مقتولین کی شناخت
مقتولین کی شناخت محمد خان، تقی احمد اور محمد ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے، مقتولین کو مخالفین نے صبح ساڑھے تین بجے فائرنگ کر کے قتل کیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد، ڈی ایس پی نشاط آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
تحقیقات اور کارروائیاں
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولین کا مخالف فریق سے پرانا تنازع جاری تھا، اور حال ہی میں وہ ایک مقدمے سے بری ہو کر واپس آئے تھے۔ پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








