اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار، مغوی بازیاب کرالیا گیا

کراچی میں اغوا کا واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے بلاول جوکھوں گوٹھ سے اغوا ہونے والے شہری پولیس نے بازیاب کرا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ‘فتح’ میزائل اور ‘شاہد’ ڈرونز: غیر ملکی ہتھیار جو روس کی عسکری طاقت میں اضافہ کر رہے ہیں
ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی
جیو نیوز کے مطابق ملیر کینٹ پولیس نے اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار اہلکاروں نے مدد علی نامی شہری کو بلاول جوکھوں گوٹھ سے گزشتہ رات اغوا کیا اور اے وی ایل سی اجمیر نگری کے دفتر میں لے جا کر رکھ دیا جس کے بعد مغوی کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتہ ہونیوالے چار سالہ بچے کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد،ملزم گزفتار
بازیابی کی کارروائی
ملیر کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کی اور مغوی کو بازیاب کروا لیا اور اغوا میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر راشد علی، پی سی عبدالغفار، پی سی ریاض، پی سی خالد اور پی سی نعیم شامل ہیں۔
قانونی کارروائی
پولیس کے مطابق، تمام ملزمان نے دوران تفتیش اپنا گناہ قبول کرلیا جس کے بعد گرفتار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔